ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جرمنی:امریکی صدر ٹرمپ کی شکل والی منشیات کی گولیاں ضبط کر لی گئیں

جرمنی:امریکی صدر ٹرمپ کی شکل والی منشیات کی گولیاں ضبط کر لی گئیں

Thu, 24 Aug 2017 16:26:12    S.O. News Service

برلن،23اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جرمنی کے شہر اوسنابروک میں پولیس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل سے مشباہت رکھنے والی، نارنجی رنگ کی 5000تفریحی استعمال کی منشیات ایکس ٹی سی ضبط کر لی ہے۔پولیس نے یہ کارروائی ہفتے کو کی اور اس سلسلے میں آسٹریا سے تعلق رکھنے والے باپ اور بیٹے کو حراست میں لے لیا ہے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ منشیات کی ان گولیوں کو انٹرنیٹ پر بیچنے کا منصوبہ تھا اور اس کے لیے ایک مخصوص نعرہ ٹرمپ پارٹیوں کو ایک بار پھر عظیم بنائیں گے بھی تیار کیا گیا تھا۔پولیس نے کہا کہ مشکوک گاڑی پر چھاپے کے دوران انھیں نشہ آور گولیوں سمیت بڑے پیمانے پر نقد رقم بھی ملی۔ ضبط کی جانے والے منشیات کی قیمت تقریباً 47000 ڈالر ہے۔ان گولیوں میں ایک جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل ہے جبکہ اس کی دوسری جانب ان کا خاندانی نام درج ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق منشیات کی یہ گولیاں لے جانے والا 51سالہ شحض اپنے 17سالہ بیٹے کے ساتھ ہالینڈ سے جرمنی آرہا تھا۔ایکس ٹی سی نامی گولیاں زیادہ مقدار میں کھانے سے انسان مر بھی سکتا ہے لیکن اس کے عمومی اثرات میں متلی کی کیفیت ہونا، بے چینی اور پریشانی جیسے اثرات ہوتے ہیں۔


Share: